30 ستمبر 2012 - 20:30

بحرين کي اعلي عدالت نے نو ڈاکٹروں پر نچلي عدالت کي جانب سے دي جانے والي سزا کي توثيق کردي ہے- بحرين سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ بحرين کي عدالت نے ان ڈاکٹروں پر الزام عائد کيا ہے کہ انہوں نے حکومت مخالف مظاہروں ميں حصہ ليا تھا.

ابنا: بحريني حکومت کے اٹارني جنرل عبدالرحمن السيد نے اعلان کيا کہ اعلي عدالت  نے ملزمين کي طرف سے سزائے قيد پر نظرثاني کي درخواست مسترد کرتے ہوئے نچلي عدالتوں کے فيصلے کو برقرار رکھا ہے –دريں اثنا يہ بھي اطلاعات ہيں کہ آل خليفہ کي حکومت بتيس شيعہ مسلمانوں پر ايک پوليس اسٹيشن پر حملہ کرنے کے الزام ميں مقدمہ چلارہي ہے –بحرين کے  ڈپٹي اٹارني جنرل نے کہا ہے کہ ان افراد پر پوليس اسٹيشن پر حملہ کرنے کا الزام ہے اور ان پر سترہ کي ايک عدالت ميں مقدمہ چلايا جائے گابحرين کے حکام کي طرف سے اس بات کي جانب کوئي اشارہ نہيں کيا گيا ہے کہ يہ حملہ کب ہوا تھا ليکن گذشتہ چھبيس اگست کو يہ اطلاع دي گئي تھي کہ  تقريبا سو افراد نے سترہ ميں ايک پوليس اسٹيشن پر حملہ کرکے اس کو آگ لگادي ہے –اس سے پہلے بحرين کي عدالت گذشتہ ستائيس مئي کو چھے شيعہ مسلمانوں کو آل خليفہ حکومت کے خلاف منصوبہ بندي کرنے کے الزام ميں پندرہ سال  قيد کي سزا سناچکي ہے –

.....

/169